ممبئی، :23 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن جیتنے کی منشا لئے ساتھی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سیٹوں پر سمجھوتہ کر رہی ہیں۔مہاراشٹر کی کل 48 لوک سبھا سیٹوں کے لئے کانگریس، این سی پی، بہوجن وکاس اگاڑي، سوابمانی شیتکاري تنظیم، یوا سوابمانی پارٹی کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔اس اتحاد میں کانگریس کے کھاتے میں 24 سیٹیں تو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے حصے میں 20 نشستیں آئی ہیں۔مہاراشٹر کانگریس کے چیف اشوک چوان نے بتایاکہ یہاں کانگریس 24 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی اور این سی پی 20 سیٹوں پر میدان میں اترے گی۔وہیں، بہوجن وکاس اگاڑي کو 1 سیٹ، سوابمانی شیتکاري تنظیم کو دو سیٹیں اور نوجوان سوابمانی پارٹی کو 1 سیٹ دی گئی ہے۔ادھر مہاراشٹر میں بی جے پی نے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کیاہے۔یہاں بی جے پی کے حصے میں 25 تو شیوسینا کے کھاتے میں 23 نشستیں آئی ہیں۔